کرونا وائرس کے متعلق تازہ جانکاری۔ ہندوستان میں اب تک 909مثبت معاملات درج

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان میں قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے تیسرے روزکرونا وائرس کے مثبت معاملات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ہفتہ کی شام تک مذکورہ وزرات صحت نے ملک میں 819مثبت معاملات کی تصدیق کی ہے۔

منسٹری کے مطابق ابتک وائرس نے جملہ862ہندوستانیوں کو نشانہ بنایا ہے اور ملک میں ائے47غیر ملکیوں کو بھی اپنی زد میں لیاہے۔ ان تمام میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 80ہے جبکہ ملک بھر میں 19لوگ اس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے معاملات تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور ہفتہ کے روز یہ تعداد چونکا دینے والا نشانہ 6لاکھ پار کرچکی ہے اور ہفتہ کی شام تک 6,14,884مثبت معاملات درج کئے گئے تھے۔

اٹلی میں اندرون 24سب سے زیادہ919لوگ اس وباء سے ہلاک ہوئے ہیں‘ اور اٹلی میں اس وباء سے مرنے والو ں کی تعداد 9134تک پہنچ گئی اور دنیا بھرمیں اب تک اس وباء سے 28687لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں بھی اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔مثبت معاملات میں اٹلی نے اب چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اب تک امریکہ میں کرونا وائر سکی وباء سے متاثرہونے والوں کی تعداد1,04,837ہے جبکہ 86498اٹلی اور 81+48چین ہیں