کریم نگر میں ٹی آر ایس کا بند کامیاب

   

کریم نگر ۔9مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے طلب کردہ بند آج جزوی طور پر کامیاب رہا ۔صبح کی اولین ساعتوں سے ٹی آر ایس کے اہم قائدین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی دیکھی گئی۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر کو اُن کی رہائش گاہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس نے نظر بند کر دیا۔جبکہ ٹی آر ایس کے کئی کارپوریٹرس اور سرکردہ قائدین بشمول ایم ایل اے گنگولا کملاکر ، سابق مئیر کریمنگر سردار رویندر سنگھ کو مختلف مقامات سے پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے اُنہیں پولیس ٹریننگ سینٹر کریم نگر منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے کارپوریٹرس اور ان کے حامیوں نے رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر کے کیمپ آفس کے روبرو رکن اسمبلی حضورآبا د کوشک ریڈی کی گاڑی کو توڑ پھوڑ کی اور کیمپ آفس کو بھی نقصان پہنچا یا تھا جس کے سبب ٹی آر ایس قائد ین کی جانب سے آج کریم نگر میں بند کی اپیل کی گئی تھی۔