کسان 24 جنوری کوراج بھون کا گھیراؤ کریں گے : گرجر

   

جے پور : راجستھان میں کسان 24 جنوری کوراج بھون کا گھیراؤ کریں گے اور کسانوں کی زمین کی قرقی اور نیلامی نہ کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کی طرف سے منظور کیے گئے بل پر دستخط کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔کسان لیڈر ہمت سنگھ نے آج کہا کہ راجستھان میں کسانوں کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف 24 جنوری کو دوپہر 2 بجے ریاست کی تمام کسان تنظیموں کے ساتھ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔