کشمیر میں ہندوستانی اقدام سے خطہ کو خطرہ : عارف علوی

   

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان عارف علوی نے آج کہا کہ کشمیر میں ہندوستان کی حرکت خطہ میں امن کیلئے خطرہ ہے کیونکہ نئی دہلی میں خود اپنے دستور کے ساتھ ساتھ شملہ معاہدہ کی خلاف ورزی میں جموں و کشمیر کا خصوصی موقف ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔