کشمیر میں ہڑتال کا 81واں دن معمولات زندگی بدستور متاثر

   

سری نگر24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہٹائے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں گزشتہ 81 دنوں سے غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے باعث جمعرات کے روز بھی وادی کے یمین ویسار میں معمولات زندگی متاثر رہے ۔