کمزور زمبابوے پر پاکستان حاوی ہونے کی کوشش کریگا

   

لاہور: پاکستان کمزور زمبابوین ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے منصوبے بنانے لگا۔ محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور نائب شاداب خان نے کمزور زمبابوین ٹیم کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابراعظم نے واضح کہا کہ کھیل میں جدت کے ساتھ تیزی آتی جا رہی ہے،اس کیلیے مثالی فٹنس کی ضرورت ہوگی، بطور کپتان اور نائب کپتان ہمیں اس ضمن میں دوسروں کے لیے مثال قائم کرنا ہے، پاکستان کو آئندہ چند ماہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے،ہم اس میں جارحانہ حکمت عملی اپنا کر ٹیم کو ایک بار پھر ٹاپ رینک ٹیموں میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔