نئی دہلی: کنزیومر افیئرس کے سکریٹری (سکریٹری برائے امورصارفین) روہت کمار سنگھ نے کاہ کہ پیر سے ہرپیاکیجڈ اشیاء پر اس کی تیاری کی تاریخ اور یونٹ سیل پرائس درج کرنا لازمی ہوگا۔ قبل ازیں کمپنیوں کو اس بات کا متبادل فراہم کیا گیا تھا کہ وہ یا تو مینوفکچرنگ تاریخ درج کریں یا اشیاء کی پیاکیجنگ یا امپورٹ کی تاریخ درج کریں تاہم اب کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہیکہ وہ صرف مینوفکچرنگ تاریخ کے ساتھ یونٹ سیل پرائس بھی لازمی طور پر درج کریں۔