کم عمر لڑکی سے بدسلوکی،موٹر سیکل سوار گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /24 مارچ (سیاست نیوز) مادناپیٹ پولیس نے 11 سالہ کم عمر لڑکی سے بدسلوکی کرنے والے ایک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم شخص راہ چلتی کمسن لڑکی سے دست درازی کرکے راہ فرار اختیار کرلی تھی جس کے نتیجہ میں لڑکی کے والدین نے مادناپیٹ پولیس سے شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نامعلوم شخص کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر کا پتہ لگالیا اور اس کی نشاندہی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کمسن لڑکی کو تنہا چلتا دیکھ کر موٹر سائیکل سوار نے اس سے دست درازی کی اور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔