کنگ چارلس پہلے سرکاری دورہ پر سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے

   

لندن: کنگ چارلس سوم اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر آئے ایک سیاہ فام صدر کی میزبانی کریں گے۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کنگ چارلس اگلے ماہ اپنے دور حکومت کے پہلے سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی میزبانی کریں گے۔ دولت مشترکہ کے رکن ملک جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور ان کی اہلیہ، ملک کی خاتون اول شیپو موٹسیپ 22 سے 24 نومبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔