کنہیا کمار اور جنگیش میوانی کے ساتھ خصوصی بات چیت پر مشتمل ویڈیو۔

,

   

بیگوسرائے ان دنوں سب کا مرکز توجہہ بنا ہوا ہے۔ یہاں پر چوتھے مرحلے میں رائے دہی ہے اور کنہیا کمار کمیونسٹ پارٹی کے بیگوسرائے سے پارلیمانی امیدوار ہیں۔

کمار کی تائید وحمایت کے لئے ملک بھر سے مشہور او رسکیولر ذہن کی حامل شخصیتیں بیگوسرائے پہنچ رہے ہیں۔دلت لیڈر اور گجرات سے رکن اسمبلی جگنیش میوانی بیگوسرائے میں کیمپ کئے ہوئے ہیں وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو اس بات پر راغب کرانے کی کوشش کررہے ہیں کنہیا کمار جیسے لیڈروں کی پارلیمنٹ تک رسائی تک رسائی کس لئے ضروری ہے۔

بیگوسرائے میں کنہیا کمار کا مقابلہ بی جے پی کے بڑ بولے لیڈر گری راج سنگھ سے ہے جس کو کنہیا کمار پاکستان ٹورازم محکمہ کا برانڈ ایمباسیڈر قراردیتے ہیں۔

یہ ویڈیو کنہیا کمار اور جنگیش میوانی سے لوک سبھا الیکشن برائے2019کے پس منظر میں کیاگیا ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video