کوئی بھی طاقت بی جے پی کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی : جی کشن ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 20 اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے 21 اگست کو منعقد ہونے والے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے منگوڑ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کا سارا خاندان بھی اسمبلی حلقہ منگوڑ میں قیام کرنے پر بھی ٹی آر ایس کو شکست ہوجانے کا دعویٰ کیا۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی سے قبل ٹی آر ایس قیادت کو اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی سرگرمیاں دیکھ کر ٹی آر ایس کیڈر کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔ مایوس کیڈر میں جوش و خروش بھرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے انتخابی کمان خود سنبھال لی ہے مگر منگوڑ میں بھی حضورآباد اور دوباک جیسے نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے جلسہ عام سے ایک دن قبل چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے جلسہ عام کا اہتمام کرتے ہوئے اپنے ڈروخوف کا اظہار کیا ہے۔ دو ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد ٹی آر ایس قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور بی جے پی کے خلاف گمراہ کن تشہیر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ضمنی انتخابات ہوتے ہیں تو تلنگانہ حکومت اسمبلی حلقوں کو ترقی دے رہی ہے۔ تلنگانہ کونسے مسئلہ پر ملک کیلئے مثالی ہے اس کی وضاحت کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر سے استفسار کیا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کو شکست دینے کیلئے دلت بندھو اسکیم کو متعارف کرایا گیا باوجود اس کے حضورآباد کے عوام نے ٹی آر ایس پر بھروسہ نہیں کیا۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے استعفیٰ کا مقامی عوام خیرمقدم کررہے ہیں۔ن