حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست میں کورونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر20 جنوری کو ریاستی وزراء ضلع کلکٹرس و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرینگے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے مطابق 20 جنوری کو 11:30 بجے دن وزیر صحت ہریش راؤ اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ ضلع کلکٹرس اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایڈیشنل کلکٹرس، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس اور ضلع میں ٹیکہ اندازی مہم کے انچارج عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوں۔ چیف سکریٹری کے علاوہ کمشنر پنچایت راج، کمشنر جی ایچ ایم سی، کمشنر بلدی نظم و نسق، ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس بی آر کے بھون سے منعقد کی جائے گی۔ر