کورونا بحران: جموں وکشمیر میںویک اینڈ’ لاک ڈاون کا دوسرا دن‘ سبھی تجارتی مراکز بند

   

سری نگر : جموں وکشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اس یونین ٹریٹری کے سبھی اضلاع میں ہفتے کی صبح سے ‘وویک اینڈ’ لاک ڈاون کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی سبھی اضلاع میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔اتوار کے روز بھی سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں اہم تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر جزوی ٹریفک بحال رہا۔ اتوار کے روز جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے سبھی اہم بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں تاہم ایمرجنسی اور اہم سروز کو چلنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بھی شہر کے بازاروں میں گھوم رہی تھیں جن میں بیٹھے اہلکار ‘ویک اینڈ’ لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کر رہے تھے ۔اُن کے مطابق اتوار کے روز معروف سنڈے مارکیٹ بھی بند رہا اور وہاں پر بھی جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔