کورونا وائرس سے متاثرہ شخص چھ ماہ بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج

   

گاندھی ہاسپٹل میں طویل علاج کے بعد صحت یابی
حیدرآباد۔21نومبر(سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل میں 6ماہ تک مسلسل زیر علاج رہنے والے کورونا وائرس کا شکار مریض کو ڈسچارج کئے جانے کے بعد دواخانہ کے عملہ میں بے پناہ خوشی پائی جا رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کورونا وائر س کا شکار ہونے والے مریضوں میں سب سے زیادہ طویل مدت کے لئے شریک دواخانہ رہنے والے مریض 33 سالہ ایم سریش کمار کو ہفتہ کے دن گاندھی ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا جو کہ مسلسل 6ماہ تک گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج رہا ۔ ان 6ماہ کے دوران سریش کمار کے پھیپڑوں کے آپریشن کے علاوہ دیگر کئی عوارض کا علاج کیا گیا اور کئی موقعوں پر ڈاکٹرس کو بھی اس کی امید نہیں تھی کہ سریش کمار کی صحت میں بہتری نمایاں ہوگی لیکن مسلسل علاج کے سبب اب سریش کمار مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے گاندھی ہاسپٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے مخصوص کئے جانے کے بعد گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کے علاوہ ان کی بہتر نگہداشت ہر قسم کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں لیکن 6ماہ تک مسلسل زیر علاج رہنے اور دوران علاج طویل مدت تک CPAP لگائے رکھنے کے علاوہ دیگر مسائل کا شکار ہونے کے باوجود صحت مند ہونے والے سریش کمار کے بعد ڈسچارج ہونے کے سبب گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور عملہ کی سراہنا کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹرس راجہ راؤ سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گاندھی ہاسپٹل کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے مختص قرار دیئے جانے کے بعد سے کئی مریضوں کے علاج کے اقدامات کئے گئے لیکن سب سے زیادہ طویل مدت تک زیر علاج رہنے والے مریض کا نام ایم سریش کمار ہے جو کہ2مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ م