بگوٹا: کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک بس سمیت کئی گاڑیاں دب گئیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا کی جانب سے منگل کو جاری رپورٹ میں دی گئی۔رسارالڈا کے گورنر وکٹر مینوئل تامایو نے بتایا کہ اتوار کو رسارالڈا کے مغربی وسطی محکمہ میں پریرا-کوئبڈو ہائی وے پر جب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اس وقت وہاں سے ایک بس سمیت کئی گاڑیاں گزر رہی تھیں جو تودوں کی زد میں آگئیں اور اب تک اس حادثے میں 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کولمبیا کے نیشنل یونٹ فار رسک اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ہائی وے کے ساتھ دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے ۔ فی الحال، لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس ہفتے بگوٹا میں ایک قومی متحد کمانڈ پوسٹ قائم کی جائے گی تاکہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا جا سکے اور خطرے والے مقامات کی نشاندہی کی جا سکے ۔