کونڈہ پور کے پب میں ایگل ٹیم کا دھاوا

   

سات افراد بشمول آئی اے ایس آفیسر کا بیٹا ڈرگ ٹسٹ میں پازیٹیو ثابت
حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) ریاست کی انسداد منشیات ایگل ٹیم نے سائبرآباد کے علاقہ کونڈہ پور گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک مشہور پب پر کل رات دیر گئے دھاوا کیا اور وہاں پر موجود افراد کے ٹسٹ کرنے پر 7 نوجوانوں بشمول آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک آئی اے ایس آفیسر کا بیٹا ڈرگس ٹسٹ میں پازیٹیو پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ’’کویک ارینا پب‘‘ واقع کونڈہ پور گچی باؤلی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے ’’بلیک کافی‘‘ کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اِس پروگرام کی اطلاع پر 6 ٹیمیں جس میں سائبرآباد کے نارکوٹک پولیس اسٹیشن، ایگل ٹیم اور گچی باؤلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ عملہ نے اچانک اُس وقت دھاوا کیا جب ڈی جے پارٹی جاری تھی۔ خفیہ طور پر ایگل ٹیم نے 64 افراد کی کی نشاندہی کی اور پروگرام میں بغیر کوئی خلل پیدا کرے اُن کا ڈرگس کے لئے ٹسٹ کروایا گیا۔ ABONN ٹیکنالوجی کے یورین ٹسٹ کٹس کے ذریعہ پیشاب کا معائنہ کیا گیا جس میں 7 افراد کو گانجہ، ایم ڈی ایم اے اور دیگر منشیات کے لئے پازیٹیو پایا گیا۔ اِس کارروائی میں ایگل ٹیم نے مونیش اومیش جو پیشہ سے تاجر ہے، پردھوی راج کنسٹرکشن کنٹراکٹر، ابھیشک سافٹ ویر انجینئر، ریشب تاجر، ہرت سافٹ ویر انجینئر، رتیش موبائیل شاپ مالک اور جوتیر آدتیہ کو اُس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ ڈرگس کے استعمال کے لئے پازیٹیو پائے گئے۔ ایگل ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے مذکورہ نوجوانوں کے والدین کو طلب کرکے اُن کی موجودگی میں نوجوانوں کی کونسلنگ کی جائے گی اور اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایگل ٹیم نے بتایا کہ بین الاقوامی ڈی جے آرٹسٹ الیگزینڈر اور پب کویک ارینا کے ڈی جے کئیوی ٹسٹ میں نگیٹیو پائے گئے۔ ایگل ٹیم نے پھر ایک مرتبہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال سے گریز کریں کیوں کہ ایگل ٹیم چوکس ہے اور اِس کے استعمال پر کارروائی کی جائے گی۔ ب