کوٹا: راجستھان کے کوٹا میں گاندھی ڈائریکٹوریٹ آف پیس اینڈ نان وائلنس کے زیراہتمام قومی سطح پرعظیم الشان تقریب کا 27-28 مئی کو انعقاد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پیس اینڈ نان وائلنس کے ڈائریکٹر منیش کمار شرما کی صدارت میں اس سلسلے میں جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ شرما نے میٹنگ میں قومی سطح کے جون میں ہونے والے انعقاد کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی اور بتایا کہ یہ تقریب مزدوروں کی بہبود پر مبنی ہوگی۔ اس میں مختلف ریاستوں کے شرکاء حصہ لیں گے۔ انہوں نے تقریب کے خاکہ اور اس کے مختلف پہلوؤں، ان سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔