دبئی۔ آسٹریلیائی بیٹر ٹریوس ہیڈ چہارشنبہکو جاری کردہ آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ درجہ بندی میں سات درجے چھلانگ لگا کر ہندوستانی کرکٹر روہت شرما کے ساتھ مشترکہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کے ویراٹ کوہلی بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ کپتان کے طور پر اپنے آخری میچ میں 79 اور 29 کے اسکور کے بعد دو درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستان کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری کی بدولت درجہ بندی میں 10 درجے ترقی کرکے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔