نئی دہلی۔ دہلی کے کونڈلی سے منتخب عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے ہاتھرس اجتماعی عصمت ریزی کی شکار کے گھر والوں سے 4اکٹوبر کے روز ملاقات کی ہے۔
تعجب خیز بات تو یہ ہے مذکورہ رکن اسمبلی کو کویڈ19کی جانچ میں 29ستمبر کے روز مثبت پائے جانے کے چھ دنوں کے بعد ملاقات کو یہ موقع دیاگیاہے۔
https://twitter.com/KuldeepKumarAAP/status/1310865580052766721?s=20
کلدیپ کمار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”پچھلے دودنوں سے ہلکے بخار کی وجہہ سے میں نے آج کویڈ19کی جانچ کرائی‘ مثبت کے طور پر رپورٹ سامنے ائی ہے‘ جس کی وجہہ سے میں ائسولیشن میں ہوں۔
پچھلے2-3دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی ہے وہ بھی اپنی جانچ کرالیں“ انہوں نے یہ 29ستمبر کے روز لکھا تھا۔
अभी हाथरस में पीड़ित परिवार से मिलकर लौटा हूँ ।परिवार में डर और भय का माहौल पैदा किया जा रहा है।
ये लोकतंत्र और संविधान की हत्या है।
उत्तर प्रदेश में योगी राज में क़ानून नही जंगल राज चल रहा है !#JusticeForManisha pic.twitter.com/nMs0BdCvG6— MLA Kuldeep Kumar (@KuldeepKumarAAP) October 4, 2020
حالانکہ مثبت پائے جانے کے چھ دنوں کے بعد کمار نے متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کی تھی‘
اس بات کاپتہ نہیں چلا ہے کہ آیا چا ردنوں تک ائسولیشن میں رہنے کے بعد ہتھرس متاثرہ فیملی سے ملاقات کرنے کے فیصلے سے قبل ان کی رپورٹ منفی ہے یا نہیں ہے۔
سیاسی قائدین سے ملاقات کے لئے عائد امتناعات کو یوپی حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے کے بعد واضح رہے کہ بہت سارے سیاسی قائدین نے اجتماعی عصمت ریزی اورقتل کاشکار ہتھرس کی دلت لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے ایک وفد‘ راشٹرایہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے نائب صدر جیانت چودھری اور بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزادی نے بھی متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کی ہے
انصاف کے لئے وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
بی جے پی نے رکن اسمبلی کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ہے