کویڈ19۔ہندوستان میں 24,354نئے معاملات‘234نئے اموات درج

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان میں کویڈ19کے نئے 24,345معاملات درج ہوئے ہیں‘ جس کے بعد جملہ معاملات 3,37,91,061تک پہنچ گئے ہیں‘ وہیں فعال معاملات میں 2,76,889تک جی گراوٹ ائی ہے‘ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز اپنی یومیہ تفصیلات میں یہ بات کہی ہے۔

تفصیلات کے بموجب نئے234اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد4,48,573تک پہنچ گئی ہے۔

جملہ متاثرین میں فعال معاملات0.81فیصد پر مشتمل ہیں‘ جو مارچ2020کے بعد سب سے کم ہے‘ وہیں قومی سطح پر صحت یابی کا تناسب97.86فیصد درج کیاگیاہے’وزرات کا کہنا ہے کہ مارچ2020کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

کویڈ کے معاملات میں 1,335تک کے معاملات کی جملہ فعال معاملات میں پچھلے 24گھنٹوں کے وقت میں کمی ائی ہے۔

ہندوستان میں 2020اگست 7کے روز کویڈ 19کے جملہ معاملات 20لاکھ عبور کرگئے تھے‘ اگست23 کے روز یہ 30لاکھ ہوئے اور 5ستمبر کے روز یہ 40لاکھ اور 16ستمبر کے روز یہ 50لاکھ کا نشان پار کرگئے۔

ستمبر28کو 60لاکھ 11اکٹوبر کو 70لاکھ اور29اکٹوبر کو80لاکھ 20نومبر کو 90لاکھ اور19ڈسمبر کے روزایک کروڑ کا نشان پارکرچکے تھے۔ ہندوستان میں 4مئی کے روز دھیرے سے دو کروڑ کا سنگ میل پار کیا اور23جون کے روز3کروڑ کو عبور کیا ہے