کھانسی کا شربت پینے کے بعد 9 بچوں کی موت

,

   

٭ جموں و کشمیر میں جنوری میں کھانسی کا شربت پینے کے بعد 9 بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ کھانسی کا شربت Coldbest-PC کے استعمال کے بعد مبینہ طور پر بچے فوت ہوگئے تھے ۔ اس اطلاع کے بعد 8 ریاستوں بشمول ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، اتراکھنڈ ، ہریانہ اور اترپردیش سے کھانسی کے اس شربت کو واپس طلب کرلیا گیا ہے ۔ کھانسی کے شربت کے نمونوں کو جانچ کیلئے بھیجا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ اس میں زہریلا مادہ diethylene glycol موجود ہے۔