کیا میں نے کتوں کو کاٹنے کا مشور ہ دیا تھا

   

میئر وجئے لکشمی کا متنازعہ ریمارک ، سوشل میڈیا میں وائرل
حیدرآباد : /7 مارچ (سیاست نیوز) میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی متنازعہ ریمارکس کرتے ہوئے تنازعات کا شکار ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ کتوں کو انسانوں کا کاٹنے کامشورہ دے رہی ہیں ۔ غیر ضروری انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما نے میئر حیدرآباد کو سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کتوں کے حملے میں بچوں کو موت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں میئر کے عہدے سے مستعفی ہوجانے کا مشورہ دیا تھا ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے میئر حیدرآباد نے کہا کہ چند لوگ سیاست میں رہنے والی خواتین کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں ۔ خواتین گھر سے باہر نکلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہیں تو انہیں برداشت نہیں کرسکتے ۔ خواتین تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت میئر حیدرآباد کام کرنا آسان نہیں ہے ۔ فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما نے کتوں کے حملے میں بچہ کی موت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام کتوں کو ایک جگہ جمع کرتے ہوئے میئر کو ان کے درمیان چھوڑدیا جانا چاہئیے ۔ ساتھ ہی میئر حیدرآباد نے ریمارکس کیا تھا کہ کتے بھوکے ہونے کی وجہ سے انسانوں پر حملہ کررہے ہیں اس پر بھی فلم ڈائرکٹر نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے تمام کتوں کو گھر لے جاکر کھانا کھلانے کا مشورہ دیا اور یہ بھی کہا تھا کہ تب ہی بچے محفوظ رہیں گے ۔ میئر حیدرآباد کے ریمارکس سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئے ہیں ۔ ن