حیدرآباد ۔10 اکٹوبر (سیاست نیوز) میڑچل ضلع میں کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں ناگارم۔ رام پلی چوراہے پر ہفتہ کی صبح ایک ٹینکر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوری اکھل گوڑ 20 سالہ ساکن ناگارم کے شیوانندا پوری جو ہفتہ کی صبح جم میں ورزش کے بعد اپنی بائیک پر گھر جارہا تھا کہ ناگارم ۔ رام پلی چوراہے کے قریب ایک تیز رفتار گیس ٹینکر نے اس کی بائیک کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ش