کے سرینواس ریڈی چیرمین پریس اکیڈیمی تلنگانہ نامزد

   

حیدرآباد۔25فروری(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین کی حیثیت سے سینئیر صحافی مسٹر کے سرینواس ریڈی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری احکام جاری کردیئے ہیں۔ کے سرینواس ریڈی جو کہ تلگو صحافت میں اپنا منفرد مقام رکھنے کے علاوہ صحافیوں کی مختلف تنظیموں کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے اپنے طویل صحافتی سفر کے دوران کئی اخبارات میں خدمات انجام دی ہیں۔ مسٹر کے سرینیواس ریڈی جو کہ فی الحال تلگو روزنامہ ’’پرجا پکشم‘‘ کے ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیںانہیں 2سال کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی کا صدرنشین بنایا گیا ہے۔ 3