گجرات :بلٹ ٹرین کوریڈور کیلئے 12 پلوں کی تعمیر مکمل

   

احمد آباد: ممبئی ۔ احمد آباد بلٹ ٹرین کوریڈور کیلئے گجرات میں 20 دریائی پلوں میں 12 کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین کوریڈور کل 508 کلومیٹر طویل ہے۔نیشنل ہائی سپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ نے کہا کہ نوساری ضلع میں دریائے کھریرا پر 120 میٹر لمبا پل حال میں مکمل ہوا ہے۔ اس کے ساتھ 12 پلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ بلٹ ٹرین پروجیکٹ گجرات کے 352 کلومیٹر اور مہاراشٹر کے 156 کلومیٹر پر محیط ہے۔