نئی دہلی : محکمہ انکم ٹیکس نے گجرات کے ایک بڑے ڈائمنڈ مرچنٹ کے یہاں چھاپے میں نہ صرف 10.89 کروڑ روپئے کی قیمت کے 8900 کیرٹ کے ہیروں کا پتہ لگایا ہے بلکہ اس دوران 1.95 کروڑ روپئے کی نقدی اور زیورات بھی ضبط کیے ہیں ۔ محکمہ نے آج یہاں بتایا کہ ٹیکس چوری کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 22 ستمبر کو گجرات کے صف اول کے ایک ڈائمنڈ ایکسپورٹر کے مقامات پر تلاشی اور ضبطی کی مہم چلائی گئی ۔ یہ گروپ ہیرے کی تجارت کے علاوہ ٹائلس بنانے کے کاروبار سے بھی وابستہ تھا ۔ اس مہم میں گجرات کے سورت ، نوساری ، موربی ، وانکانیر اور مہاراشٹرا کے ممبئی میں واقع 23 مقامات کا احاطہ کیا گیا۔۔