لکھنو۔یوپی کی ایک عدالت نے ایک عورت کو ہر ماہ اپنے شوہر کو گذارے کے لئے ہر ماہ ایک ہزار روپئے ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں‘
بذریعہ مکتوب داخل کردہ ایک درخواست کے ضمن میں عدالت نے یہ حکم سنایاہے
۔مذکورہ عورت جو ایک سرکاری موظف ہے کئی سالوں سے اپنے شوہر سے علیحدہ طور پر رہ رہی ہیں۔
اس شخص نے 2013میں ہندو میریج ایکٹ 1955کے تحت ایک درخواست دائر کی اورجس میں بیوی سے گذارنے کی گوہار لگائی تھی۔
چہارشنبہ کے روز مذکورہ فیملی کورٹ کے جج نے شکایت کنندہ کی درخواست کو منظوری دی اور اس عورت کے نام ہر ماہ 1000روپئے اپنے شوہر کو ادا کرنے کے احکامات جاری کئے
کیونکہ جب سے وہ ریٹائرڈ ہوئی ہے تب سے ہر ماہ 12,000روپئے کا وظیفہ انہیں مل رہا ہے