حیدرآباد۔/19 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست میں گروپ I جائیدادوں کے تقررات کا مرحلہ تیزی اختیار کرچکا ہے۔ محکمہ فینانس کی منظوری سے گروپ I کی 503 جائیدادوں پر تقررات کیلئے آئندہ ہفتہ نوٹیفکیشن کی اجرائی کا امکان ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نوٹیفکیشن کی تیاری کررہا ہے۔ مختلف محکمہ جات کی جانب سے حکومت نے مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تقررات کا عمل شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں گروپ I جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ دیگر زمرہ جات کیلئے مرحلہ وار نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ر