گروپ I جائیدادوں کیلئے تاحال 41ہزار سے زائد درخواستیں

   

حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو گروپ I ریکروٹمنٹ کے تحت تاحال 41880 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I کی 503 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ
www.tspsc.gov.in
پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستوں کے ادخال سے قبل امیدواروں کو ون ٹائم رجسٹریشن فارم پُر کرنا ہوگا جو ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے او ٹی آر فارم فل اپ کردیا ہے وہ صدارتی حکمنامہ کے تحت ترمیم کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کے مقامی ہونے کے بارے میں فیصلہ صدارتی حکمنامہ 2018 کی شرائط کے مطابق ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ تاحال 183482 امیدواروں نے اپنے ون ٹائم رجسٹریشن فارم میں ترمیم کی ہے اور 85777 نئے ون ٹائم رجسٹریشن فارم داخل کئے گئے۔ر