گمبھی راو پیٹ، 23 ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راو پیٹ منڈل مرکز میں پرائمری کوآپریٹو سوسائٹی کے نومنتخب چیئرمین، نائب چیئرمین اور ڈائریکٹروں نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ویشال وینکٹی اور نائب چیئرمین بھومکا بَلرامولو کے علاوہ ڈائریکٹروں میں موتے رمیش، کنٹا ستّیا، بولگم بالراج گوڑ، دنڈاوینی اَخِلا، مچّا آنندم، چیروکوری مہیش، اجمیرا بھاسکر، دوسلا یادمّا، متیال مَلّاریڈی، گْنی بْچّیا اور گْڈیکاڈی بالیّا نے حلف لیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے عملہ اور مقامی قائدین بھی موجود تھے۔ چیئرمین ویشال وینکٹی نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اتنی بڑی ذمہ داری سونپنے پر حکومت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں اور سوسائٹی کے ارکان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔