حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) بہت سے لوگوں کیلئے پالتو جانور جان سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں۔ کئی خاندان گھروں میں ان کی پرورش کرنا پسند کرتے ہیں ان کے ساتھ انسانوں جیسا مساوی سلوک کیا جاتا ہے۔ زیادہ لوگ کتے، بلی، یہاں تک کہ طوطے بھی پالتے ہیں۔ پالتو جانور بھی اپنے مکان سے غیرمشروط محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک خاندان نے اپنے پالتو طوطے کی گمشدگی پر گاؤں کے تمام دیواروں پر پوسٹرس چسپاں کرتے ہوئے طوطے کو پکڑ کر دینے والوں کو 5100 کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ واقعہ بہار میں پیش آیا ہے۔ گایا سے تعلق رکھنے والے شیام دیو گپتا اور سنگیتا گپتا پپراپتی روڈ پر قیام پذیر تھا وہ 12 سال سے ’’پوپو‘‘ نامی طوطے کی پرورش کررہے تھے۔ 5 اپریل سے طوطا لاپتہ ہوگیا تشویش میں مبتلا ہونے والا یہ خاندان ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد ناکام ہوگیا جس کے بعد گمشدہ طوطے کا پتہ بتانے والوں کو 5100 روپئے انعام کا اعلان کیا۔ن