کولکتہ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سوروگنگولی کو جمعہ کو یہاں کے دواخانہ سے گھر جانے کی اجازت دے گی گئی کیونکہ کوویڈ 19 کے نئے ورژن اومی کرون کا ٹسٹ منفی آیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سابق ہندوستانی کپتان کو کورونا کی ہلکی علامات تھیں اور وہ ٹھیک ہیں اور وہگھر میں تنہائی میں رہیں گے۔49 سالہ گنگولی، جنہوں نے اس سال کے شروع میں دل کے مرض کا علاج کروایا تھا، انہیں 28 دسمبرکو دواخانہ میں داخل کروایاگیا تھا۔گنگولی کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اس سال جنوری میں دو بار دواخانہ میں داخل کروایا گیا تھا۔ بعد میں ان کی دو انجیو پلاسٹی کی گئی۔قبل ازیں خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ دواخانہ میں داخل ہونا ایک احتیاطی اقدام تھا اور خطرے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔گنگولی کو کورونا کے خلاف مکمل طور پرٹیکہ لگایاگیا ہے۔ ان کے بھائی سنیہاشیش گنگولی نے بھی اس سال کے شروع میںکورونا سے متاثر ہونے کے بعد علاج کروایا تھا ۔