گوا میں آئی ٹی پارکس کے قیام کا منصوبہ

پاناجی 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاست گوا کے وزیر آئی ٹی روہن کھونٹے نے اخباری نمائندوں سے جمعہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت نے اپنے دارالحکومت اور اس کے مضافات میں جو پاناجی اور پوردوریم کے قریب میں آئی ٹی اور ITES پارکس کے قیام کو منظوری دیدی ہے اور اسی طرز کے پارکس ریاست کے تمام تعلقہ جات میں قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ کھونٹے نے ایم ایل ایز اور دوسرے متعلقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان پارکس کے قیام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملازمتوں کے سلسلہ میں دوسرے علاقوں کا رُخ نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT