حیدرآباد11اگست(یواین آئی) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے ریاست کے عوام کو رکشابندھن کی مبارکباد پیش کی۔اپنے پیام میں گورنر نے کہاکہ رکھشا بندھن، بھائی بہن کے اٹوٹ رشتہ کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا’میں امید کرتی ہوں کہ محبت کا دھاگہ تمام بھائیوں وبہنوں کے دلوں اور زندگیوں کو جوڑے گااور ان کے اتحاد کو مستحکم کرے گا۔تمام بھائیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی بہنوں سے پیار،دیکھ بھال اور تحفظ کا کام کرے ۔