گولڈ کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

   

حیدرآباد، 16 نومبر (سیاست نیوز): گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی۔ اس ہفتے کے آغاز میں بھی یہی سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ منگل سے جمعہ تک 24 قیراط سونے کی قیمت میں 8250 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ ہفتے کے دن 270 روپے کم ہوئے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت میں 6,650 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ ہفتے کے دن 250 روپے کا اضافہ ہوا۔ تازہ طور پر حیدرآباد کی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم ہو گئی ہے۔ اس سے خریداروں کو ایک ہفتے کے اندر ہی بڑی راحت ملی ہے۔24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت میں 820 روپے کی کمی ہوئی ہے اور فی الحال یہ 1,36,800 روپے ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی ہے اور فی الحال قیمت 1,25,400 روپے ہے۔ کم ہوئی قیمت پر جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز الگ سے ہوں گے۔ جہاں تک چاندی کا تعلق ہے ، فی کلو چاندی کی قیمت میں 5000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ فی الحال ایک کلو چاندی کی قیمت 1,90,000 روپے ہے۔1