چہارشنبہ کے روز عدالت میں اس معاملے پر سنوائی متوقع تھی۔
واراناسی۔ انجمن انتظامیہ مسجد(اے ائی ایم)کمیٹی جس کے زیر انتظام گیان واپی مسجد ہے نے واراناسی ضلع عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے گوہار لگائی ہے کہ مسجد کے جارے سروے پر مشتمل ”جھوٹی‘ غلط خبریں‘ اشاعت اور نشریات“ سے میڈیا کوروکنے کی ہداتیں جاری کریں۔
اپنی درخواست میں مسجد کمیٹی نے میڈیامسجد کے ان حصوں کے متعلق غلط او رجھوٹی خبریں پھیلارہا ہے جس کا سروے ابھی ہونا باقی ہے۔ درخواست میں یہ کہاگیاہے کہ یہ مشق عدالت کے حکم پر کی جارہی ہے اور اے ایس ائی کے کسی اہلکار نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیاہے۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ ”لیکن سوشیل‘ پرنٹ او رالکٹرانک میڈیاان حصوں (گیان واپی مسجد)کے بارے میں من مانی اندازمیں غلط او رغلط خبریں شائع اورپھیلارہے ہیں جہاں ابھی تک سروے نہیں کیاگیاتھا“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”امن کو برقرار رکھنے اور عوام کے ذہنوں کوبرے اثرات سے بچانے کے لئے سوشیل‘ پرنٹ او رالکٹرانک میڈیاکوسروے کے بارے میں غلط/جھوٹی خبروں کوشائع کرنے اورپھیلانے سے روکنا ضروری ہے“۔
چہارشنبہ کے روز عدالت میں اس معاملے پر سنوائی متوقع تھی۔پچھلے ہفتہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیاکو گیان واپی مسجد کے سروے پرمشتمل الہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر روک لگانے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیاتھا۔
اتوا ر کے روز مسلم فریق نے الزام لگایاکہ ”افواہیں“ گشت کررہی ہے کہ سروے کے دوران ہندو مورتیاں اور ترشول برآمد ہواہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریشن سے مانگ کی ہے کہ اس طرح کی ”افواہوں“ پر روک لگائیں۔