ہجومی تشدد کا ایک او رواقعہ دو معصوموں کی موت-”شیطانوں کو قتل کرنے کا حکم بھگوان سے ملاتھا“۔

,

   

بھوپال۔ایک او ردل دہلادینے والے واقعہ میں دو دلتوں کو ا س قدر ہجوم نے پیٹا کے ان کی موت واقعہ ہوگئی‘ ان کا قصور اتنا تھا کہ کھلے میں انہوں نے کھلے میں رفع حاجت کیاتھا۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق کھلے میں رفعت حاجت کرنے والے دو نابالغ جس کی عمر 10اور 12سال بتائی گئی کے ساتھ شیو پوری ضلع کے بھاؤ کھیڈی میں ملزمین میں سے ایک جانب سے اعتراض کرنے پر اس قدر پیٹا گیا کہ ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹس میں دعوی کیاگیا ہے کہ ملزمین حکیم یادو اور رامیشوار یادو جس کا تعلق بھی اسی گاؤں سے کہ کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

معصوموں کا قتل کرنے سے قبل مذکورہ ملزمین نے اپنے موبائیل فون سے ان کی تصویریں بھی نکالی تھیں۔

تفتیش کرنے پر ملزمین میں سے ایک نے بتایا کہ دونوں کو اس نے قتل اس واسطے کیاکیونکہ”شیطانوں کو قتل کرنے کا حکم بھگوان سے ملاتھا“۔

سرسوڈ پولیس اسٹیشن انچار آر ایس دھاکھڈ نے کہاکہ ”چہارشنبہ کی صبح پنچایت بھون کے قریب میں کھلے پر دونوں متاثرین رفع حاجت کررہے تھے‘

اس وقت ملزمین حکیم اور رامیشوار یادو نے اعتراض جتایا اور بعدازیں بے رحمی کے ساتھ ان کی لاٹھی سے پیٹائی کردی جس کے سبب ان کی موت ہوگئی“۔

معصوم متاثرین کو فوری اسپتال لے جایاگیا مگر وہاں پر انہیں مردہ قراردیاگیا۔

سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شیو پوری راجیش چنڈیل نے کہاکہ ”ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت ایک ایف ائی آردرج کرلی گئی ہے اور ساتھ میں ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت بھی ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے اور یہ بات بھی جاننے کی کوشش میں مصروف ہے کہ آیا قتل توہم پرستی کی وجہہ سے کیاگیاہے یا پھر یہ چھوت اچھوت کا معاملہ ہے“