ہریانہ میں زمینی تنازعہ پر قتل‘ دو کی گرفتاری

,

   

گروگرام۔ دولوگوں کو پولیس نے ہریانہ کے بسائی گاؤں میں زمینی تنازعہ پر ایک شخص کے قتل معاملے میں دولوگوں کو گرفتار کرلیا‘ جمعہ کے روز پولیس نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

ملزمین کی شناخت 19سالہ اجئے اور27سالہ چندرشیکھر جھاججر کے ساکنان کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ چہارشنبہ کے روز ان کے آبائی مقام سے سیکٹر 10کرائم برانچ ٹیم نے انہیں گرفتار کیاہے۔متوفی کے بھائی کی جانب سے کی گئی شکایت کے مطابق واقعہ ستمبر28روز پیش آیاتھا۔

اس نے الزام لگایا کہ دس لوگوں پر مشتمل گروپ جو سویفٹ کار اور بائیکس پر سنجیو کے گھر آیاتھا‘ ابتداء میں انہوں نے دوستانہ انداز میں بات کیا اور بعد میں تلخ کلامی ہوئی۔ گروگرام پولیس پی آر او سبھاش بوکن نے کہاکہ ”بعدازاں کار میں اس کو اغوا ء کرکے لے گئے“۔ گاؤں سے سنجیوکے اچانک لاپتہ ہوجانے کی وجہہ سے اس کے رشتہ کے بھائی ان کے خلاف شکایت درج کرائی

۔بوکان نے کہاکہ ”تفتیش کے دوران پولیس ٹیم کو گولیو ں سے چھلنے سنجیو کی نعش گرہا ہرسو روڈ سے دستیاب ہوئے“۔مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”اجئے اور چندرشیکھر نے اپنا جرم قبول کیاہے۔

مذکورہ پولیس افیسر نے کہاکہ ”انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اوردیگر ساتھیو ں کا ایک اراضی کے معاملے میں سنجیوسے تنازعہ چل رہاتھا۔ پہلے تو انہو ں نے اس کا اغوا کیا پھر بری طرح اس کی پیٹائی کی۔

اس کو زندہ چھوڑ کر وہ کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتے تھے‘ ملزمین نے اس پر گولیاں داغنے کا کام کیا“۔پولیس نے مزید کہاکہ ”ملزمین پولیس کی حراست میں ہے اور مزید لوگوں کی تلاش جاری ہے“