تہران : 28 ستمبر (ایجنسیز) ایران کے وزیر دفاع عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا، ‘صدر پزشکیان اور میں جنگ کے لیے نیویارک نہیں آئے ہیں۔ ہم یہاں امن قائم کرنے آئے ہیں اور حقیقی سفارتکاری کے لیے بھی تیار ہیں۔ تاہم، اسی کے ساتھ ہم کسی بھی ہولناک جنگ کا سامنا کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔’ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔