بنگلورو : کرناٹک کے تعلقہ بیلتنگڑی کے سابق مقامی لیڈر مہیش شیٹی نے بی جے پی یوا مورچہ پراوین نیتارو کی فیملی کو اُن کے گھر پہونچ کر پرسہ دیا اور اِس موقع پر کہاکہ ہندوتوا کے نام پر نفرت پھیلانے کا کام اُن لوگوں نے شروع کیا تھا جس کا خمیازہ آج اُنھیں بھگتنا پڑرہا ہے۔ اِس ضلع میں پراوین کے قتل سے صدمہ کی لہر دوڑ گئی۔ مہیش نے فیملی کے ایک معمر رکن کو دلاسہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم ایسا کئی مرتبہ کرچکے ہیں ۔ سیاست میں نوجوانوں کو نہیں پڑنا چاہئے لیکن نوجوان سنتے نہیں ہیں۔