ہندوستان او ردیگر30ممالک سے مسافرین کے داخلے پر کویت نے لگائی مہر بندی

,

   

کویت سٹی۔ کویت نے ہندوستان اور چین کے بشمول 30ممالک کے غیر ملکی مسافرین کے داخلے پر امتناع عائد کردیاہے۔

ڈائرکٹر جنرل سیول ایویشن کے ایک سرکولر میں مملکت کویت نے کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آڑائی جانے والی تمام پروازوں کے ائیر لائنس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں جاری کردہ ہداتیوں کی پابجائے کریں

۔ مذکورہ سرکولر میں کہاگیاہے کہ ”مملکت کویت کے ہلت انتظامیہ کے فیصلے کی بناء پر درج فہرست ممالک سے کویت کو آنے والے کسی بھی مسافر کو ملک میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی“۔

ان میں بشمول ہندستان‘ ایران‘ چین‘ برازیل‘ کولمبیا‘ بنگلہ دیش‘ فلپائن‘ سیریا‘ اسپین‘ سنگا پور‘ بوسینا اور ہرزیگوینا‘ سری لنکا‘ نیپال‘

عراق‘ میکسیکو‘ انڈونیشیا‘ چیلی‘ پاکستان‘ مصرف‘ لبنان‘ ہانک کانگ‘ اٹلی‘ نارتھ میسڈونیا‘ مالدوا‘ پناماں‘ بیروت‘ سیربیا‘ مانٹی نیگرو‘ ڈومانیکن رپیبلک اور کوسو کے نام شامل ہیں

۔مذکورہ سرکولر میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اگلی نوٹس تک سفر کے 14دن قبل تک مسافرین پر اس طرح کی پابندی شامل رہے گی