ہندوستان صرف ہندوؤں او رمسلمانوں کا ملک نہیں ہے۔ امرتیا سین

,

   

نوبل انعام یافتہ نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا
کلکتہ۔ نوبل انعام یافتہ امرتیا سین نے جمعرات کے روز کہاکہ ہندوستان کو آج کے وقت میں ایک بڑی بحران کا سامنا ہے جو ”ملک کی امکانی تباہی“ ہے۔ انہوں نے لوگوں پر اتحاد کو قائم رکھنے کے لئے کام کرنے کا زوردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ تقسیم مذہبی خطوط پر نہیں کی جانی چاہئے۔ جمعرات کے روز سالٹ جھیل علاقے میں امرتیاریسرچ سنٹر کا افتتاحی تقاریب میں نامور ماہر معاشیات نے کہاکہ ”اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ میں کسی چیز سے ڈرتاہوں تو میں ہاں کہوں گا۔

اب ڈرنے کی کوئی وجہہ ہے۔ملک کی موجوہ صورتحال خوف کے باعث بنی ہوئی ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”میں چاہتاہوں ملک متحد رہے۔میں ایسے ملک میں تقسیم نہیں چاہتاجو تاریخی طور پر آزاد خیال ہے۔

ہمیں ملکر کام کرنا ہے“۔ اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ہندو ہندوؤں او رمسلمانوں کا ہی نہیں ہے‘ اس معمر ماہرمعاشیات نے ملک کی روایات کے مطابق متحد رہنے کی ضرورت پرزوردیا ہے