حیدرآباد27فروری(یواین آئی) مرکزی وزیراقلیتی امور مختارعباس نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں حجاب پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ انہوں نے این ٹی آر اسٹیڈیم میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے ساتھ ہنرہاٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ملک میں کچھ بھی پہننے کے لئے آزاد ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ بعض اداروں نے ڈریس کوڈ لاگو کیا ہو۔عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ حقوق اور فرائض مساوی طورپر اہم ہیں؟