نئی دہلی۔وزرات صحت اورخاندانی بہبود نے منگل کے روز کہاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان میں 1259کویڈ کے تازہ معاملات اور 35اموات درج ہوئے ہیں۔ تازہ اموات کے ساتھ ملک میں مرنے والوں کی جملہ تعداد5,21,070تک پہنچ گئی ہے۔
مسلسل گراوٹ کے پیش نظر فعال معاملات میں 15378تک کی گرواٹ ہوی ہے اور ملک کے جملہ مثبت معاملات کا 0.04فیصد تناسب ہے۔
پچھلے 24گھنٹو ں میں جملہ 1705مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وباء کی شروعات سے لے کر اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مریضو ں کی جملہ تعداد4,24,85,534ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں صحت یاب ہونے کا تناسب98.75فیصد پر مشتمل ہے۔ اسی وقت کے دوران ملک بھر میں 5,77,559نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک ہندوستان میں 78.79کروڑ نمونوں کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔
موثر انداز میں یہا پر ہفتہ واری او ریومیہ مثبت شرح میں گرواٹ ائی ہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح کا موقف0.25ہے اور یومیہ مثبت شرح تناسب0.22 فیصد ہے۔
ٹیکہ کے محاذ پر ہندوستان کے کویڈ19مخالف ٹیکہ کی 183.53کروڑ خوارکیں صبح 7بجے منگل کے روزتک پہنچائی گئی ہیں۔
اس تک رسائی 2,18,49,698سیشنوں کے ذریعہ عمل میں ائی ہے۔
منگل کے روز مذکورہ وزرات نے کہاکہ جب سے 12سے 14سال کی عمر کے لئے کویڈ ٹیکوں کی پہلی خوارک کی شروعات ہوئی اب تک 1.36کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
وزرات کے مطابق 16.05کروڑ سے زائد غیر استعمال شدہ کویڈ ٹیکہ کی خوارکیں اب بھی ریاستوں او ریونین ٹریٹریز میں دستیاب ہیں۔