ہندوستان میں پہلی مرتبہ دولتِ مشترکہ خواتین

   

ارکانِ پارلیمان کی علیحدہ کانفرنس کرناٹک میں منعقد ہوگی
بنگلورو، 9 نومبر (آئی اے این ایس) بنگلورو میں ایک اہم پارلیمانی کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے، جس میں ہندوستان بھرکی خواتین ارکانِ پارلیمان اور قانون ساز ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی۔ دولتِ مشترکہ خواتین ارکانِ پارلیمان (سی ڈبلیو پی) کے ہندوستانی خطے کی یہ کانفرنس17 اور 18 نومبر کو منعقد ہوگی۔کرناٹک کی قانون ساز اسمبلی ہندوستانی پارلیمنٹ کے اشتراک سے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی علیحدہ کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ اس کانفرنس کا افتتاح لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اورکرناٹک کیچیف منسٹر ڈی کے شیوکمار مشترکہ طور پرکریں گے۔کانفرنس میں خواتین کی سائبر سلامتی، ڈیجیٹل دور کے چیلنجز اور قانون ساز اداروں میں خواتین کی قیادت کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔کانفرنس کا مرکزی موضوع محفوظ بنیادیں، مضبوط آوازیں: سائبر سلامتی اور نئی خواتین قانون سازوں کے لیے رہنمائی کے راستے رکھا گیا ہے۔