تاشقند: ہندوستانی اے پی مینز کیڈیٹ ٹیم اور فوائل گرل ٹیم نے ہفتہ کو ازبکستان میں ایشین جونیئر اور کیڈٹ تلواربازی چیمپئن شپ میں کانسے کے تمغے جیتے ۔اے پی مینزٹیم سیمی فائنل میں جہاں قازقستان سے 24-45 سے ہارگئی، وہیں فوائل گرلز ٹیم کو ایک دیگرسیمی فائنل میں میزبان ازبکستان سے 34-45سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔