ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کا ہے ہندوستان۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

ایک ٹیلی ویثرن پروگرام کے دوران ہندی کوی نے جس انداز میں کویتا سنائی ہے اور جن الفاظ کا استعمال کیاہے وہ سننے او رکو ہندوستان کے مذہبی روداری میں شامل کرنے کی سخت ضرور ت ہے۔

ہندوستان کا قیام مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ سکیولرزم کی بنیاد پر عمل میں لایاگیا ہے۔

دستور کی ترتیب کے دوران مجاہدین جنگ آزادی نے اس بات کا خاص خیال رکھا تھا کہ ملک ہندوستان کسی ایک مذہب سے قوم سے منسوب ہوکر نہیں رہے گا

بلکہ ہر تین سو کیلومیٹر پر بدلتی لسانی تہذیب اور ثقافت کے لوگ اس میں شامل ہونگے اور یہ ملک ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کا ہندوستان رہے گا۔

مگر پچھلے کچھ دنوں سے جس قسم کے حالات پیدا کئے جارہے اور نفرت پھیلانے کا جو نیاطریقے اپنا یاجارہاہے

اور ملک کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کی جو تیاریاں کی جارہی ہیں ان پر یہ کویتا ایک کارضرب ثابت ہوگی۔ویڈیو ضروردیکھیں