حیدرآباد : 2جون ( سیاست نیوز) پرانے شہر یاقوت پورہ میں دردناک واقعہ میں دو مسلم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ عیدالضحی پر قربانی کیلئے لائے گئے بکرو ں کیلئے چارہ حاصل کرنے یہ نوجوان گئے تھے ۔ 26سالہ محمد شہاب الدین اور 21سالہ محمد فیضان ٹرین کی مد میں آکر ہلاک ہوگئے جو سونٹے پیر درگاہ علاقہ کے ساکنان تھے ۔ آج صبح دونوں ریلوے ٹریک پہنچے ۔ قربانی کے جانوروں کو چارہ لانے یہ دونوں ریلو ٹریک گئے ۔ دونوں نے ٹرین پر غور نہیں کیا اور گھانس کاٹنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت پر پرانے شہر میں سنسنی پیدا ہوگئی وار عوام کی بھیڑ یاقوت پورہ اسٹیشن اور سونئے پیر کی درگاہ پہنچی۔ ریلوے پولیس نے فوری دونوں کی نعشوں کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا ۔ شہاب الدین شادی شدہ بتایا گیا ۔ ایک الیکٹریشن اور دوسرا ویلڈنگ کی دوکان میں کام کرتا تھا ۔ ان کی ہلاکت کے بعد افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اور مقامی سطح پر غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع