یلاریڈی میں سڑک حادثات خاتون کے بشمول دو افراد ہلاک

   

یلاریڈی ۔ 17 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درشن کرنے کے لئے مندر جا رہے ایک نوجوان حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل سدا شیونگر مستقر سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ روی تیجا راج رشتہ دار وینکٹیشورلو کے ساتھ صبح بائیک پر رام ریڈی منڈل کے کالا بھیروا سوامی کے درشن کو نکلے اور ترمن پلی علاقہ شیوار پر سڑک کے درمیان اچانک کتا سے بچنے کی چکر میں گر پڑے ‘روی تیجا شدید زخمی ہونے سے ناک ‘ کان سے خون بہہ رہا تھا ۔ وینکٹیشورلو جزوی طورپر زخمی ہوا ۔ ان زخمیوں کو کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ روی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے خانگی دواخانے منتقل کیا گیا ۔ وہ علاج کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ تین دن قبل ہی روی تیجا کے بہن کی شادی انجام پائی تھی ۔ شادی کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر نریش نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔ منڈل سداشیونگر مستقر پر 44 ویں قومی شاہراہ پر شام کے وقتوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک ہوگئی ۔