Saturday , October 19 2019

یمن :مسجد میں مسلح افراد کے حملہ میں پانچ افراد ہلاک

عدن۔ 8جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی صوبہ میں ایک مسجد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق شدت پسند مسلح افراد کا ایک گروپ صوبے کے ضلع اذاریک میں مسجد پر حملہ کیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی افراد میں ایک اہم سماجی شخصیت بھی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے ان پر گولیاں چلائی اور فرار ہو گئے ۔حملہ آوروں نے حملے کے بعد مسجد کے اندر سے تین افراد کا اغوا بھی کر لیا۔ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان مسلح تصادم گزشتہ کئی سال سے جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT